11

ہمارے معاشرے کو انتہائی طاقتور ہونے اور اہل بیتؑ کے فرامین کو خوب سمجھنے کی ضرورت ہے،آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

  • News cod : 14184
  • 25 مارس 2021 - 19:48
ہمارے معاشرے کو انتہائی طاقتور ہونے اور اہل بیتؑ کے فرامین کو خوب سمجھنے کی ضرورت ہے،آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
آیت اللہ العظمیٰ نوری نے کہا کہ آج جرمنی، برطانیہ، فرانس، امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت نے ہمارے مقابلے میں صف آرائی کر رکھی ہے۔ ایسے میں ہمارے معاشرے کو انتہائی طاقتور ہونے اور اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کو خوب سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان فرمودات کی روشنی میں فتنوں کو بخوبی سمجھ پائیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے نیروی انتظامی جمہوری اسلامی (ناجا) کے کماندارسے ملاقات میں کہاکہ پولیس کا کام انتہائی عظمت کا حامل ہے؛ کیونکہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ” خدمت خلق افضل ترین عبادت ہے۔” لہٰذا آپ لوگوں کی خدمت سب سے پہلے مرتبے پر ہے۔
انہوں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے: پہلی چیز امن و امان کا مسئلہ ہےجو آپ لوگوں کا نصب العین ہے۔ امن و امان کے دائرے میں لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اورفکری و سیاسی اطمینان و سکون بھی شامل ہے۔ دوسری چیز عدل و انصاف کی فراہمی اور تیسری چیز نعمتوں کی فراوانی ہے تاکہ لوگ عسرت اور تنگی میں مبتلا نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو ان تینوں کے لئے جدوجہد کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔
زمانے کی پہچان اور شناخت پر روایات میں کی گئی تاکید کے متعلق انہوں نے کہا: حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ عاقل وہ شخص ہے جو اپنے زمانے کی معرفت رکھتا ہو۔ زمانے کی شناخت کا مطلب زندگی میں رونما ہونے والے واقعات و حادثات اور فتنوں کی پہچان ہے ، جس کے لئے خدا کی طرف سے توفیق درکار ہوتی ہے۔
بحار الانوار کی 55ویں جلد میں آخری زمانے کے متعلق روایات موجود ہیں۔ زمانے کی پہچان بہت اہم ہے؛ لیکن آخری زمانے کی شناخت اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ روایات کے مطابق حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اس وقت ظہور فرمائیں گے جب پوری دنیا فتنوں کی لپیٹ میں ہوگی۔
آیت اللہ العظمیٰ نوری نے کہا کہ آج جرمنی، برطانیہ، فرانس، امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت نے ہمارے مقابلے میں صف آرائی کر رکھی ہے۔ ایسے میں ہمارے معاشرے کو انتہائی طاقتور ہونے اور اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کو خوب سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان فرمودات کی روشنی میں فتنوں کو بخوبی سمجھ پائیں۔
انہوں نے اپنے خطاب کے تسلسل میں کہا: حضرت امام خمینی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) نے حقیقی اسلام کومتعارف کرایا اور مستضعفین کے اسلام کا جھنڈا لہرایا۔ دشمن ہمیشہ اس اسلام کے خلاف سازشیں کرتا آیا ہے، وہ کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے؛ لہٰذا ہمیں اپنے زمانے کی پہچان کے ساتھ ساتھ دشمن کو بھی پہچاننا چاہئے۔ نیروی انتظامی کا راستہ انتہائی واضح اور روشن ہے اور آپ لوگ اسی واضح راستے پر ہیں۔ سب سے اہم نکتہ حق اور حقیقت کی معرفت ہے ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہئے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14184