کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف اور متحرک مذہبی و سماجی شخصیت علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی 17 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کی سیاسی ، سماجی،تعلیمی اوراقتصادی حقوق کے لےے بھر پور جدوجہد کی جو کہ سب کے لےے مشعل راہ ہے اور اسے آگے بڑھانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ کے مراسلوں کے جواب میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمارے دل جنگ اور جدوجہد کے میدانوں میں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ حتمی اور فیصلہ کن فتح و کامیابی کا مشاہدہ کریں گے۔
فلسطینیو ں کے عالمی یوم الارض فلسطین کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت آل پارٹیز پریس کانفرنس بعنوان ”فلسطین،فلسطینیوں کا وطن “ کا انعقاد پیر کے روز کراچی پریس کلب میں کیا گیا جس میں ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی نمائندے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔
آیت اللہ العظمیٰ نوری نے کہا کہ آج جرمنی، برطانیہ، فرانس، امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت نے ہمارے مقابلے میں صف آرائی کر رکھی ہے۔ ایسے میں ہمارے معاشرے کو انتہائی طاقتور ہونے اور اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کو خوب سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان فرمودات کی روشنی میں فتنوں کو بخوبی سمجھ پائیں۔
لبنان کے اہل سنت عالم دین اور جمعیت "قولنا و العمل" کے سربراہ شیخ احمد قطان نے معراج النبی اور اسراء کی سالگرہ کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسجد الحرام اور مسجد الاقصیٰ کے درمیان جو رابطہ قائم کیا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ مسجد الاقصیٰ سے دستبردارہونا مسجد الحرام اور خانہ کعبہ سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ہمیں اسلامی نفاذ کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا، اسلامی ریاست کے تصور کو پورا کرنا ہے تو نظام مصطفیٰ (ص) کا نفاذ کرنا ہوگا۔
وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت اتحادبین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور انڈینیشیا میں مذہبی ہم آہنگی کوبرقراررکھنے میں لازوال کرداراداکیا۔ اور مرحوم وسیع القلب ، باہمت اور ایک پروقار شخصیت کے مالک تھے۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک وسیع النظر شخص تھے ۔ آپ "گریٹر اسرائیل" کے فتنے کو جان چکے تھے ۔ آپ نے قیام پاکستان کی تحریک کے دوران اسرائیل کے خلاف بھی آواز اٹھائی اور مسلمانان عالم کو فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی سازشوں سے خبر دار کرتے رہے ۔