18

قم میں “عصر غیبت میں امام زمان(عج) سے ملاقات کے دعویداروں پر تحلیلی نظر ” کے عنوان سے علمی نشست، عصر غیبت میں امام زمانؑ سے لوگوں کی طرف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، مقریرین

  • News cod : 14361
  • 28 مارس 2021 - 11:38
قم میں “عصر غیبت میں امام زمان(عج) سے ملاقات کے دعویداروں پر تحلیلی نظر ” کے عنوان سے علمی نشست، عصر غیبت میں امام زمانؑ سے لوگوں کی طرف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، مقریرین
نشست کے آغاز میں استاد حوزہ اور محقق مہدویت حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہاکہ اب تک امام زمان علیہ السلام سے جن افراد کی ملاقاتیں ہوئی ہیں وہ ایک خاص ماحول میں ہوئی ہیں؛ لیکن کچھ لوگ امام زمان علیہ السلام سے ملاقات کا دعویٰ کرکے لوگوں کے عقائد سے سوء استفادہ کرتے ہیں؛ نیز دین اور اسلامی معاشرے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کل 27 مارچ 2021ء کو وفاق ٹائمز اور معاونت پژوہش مدرسہ الامام المنتظر کے زیر اہتمام “عصر غیبت میں امام زمان(عج) سے ملاقات کے دعویداروں پر تحلیلی نظر ” کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقادکیا گیا۔ جس میں مہدویت کے موضوع سے وابستہ محققین نے شرکت کی۔
نشست کے آغاز میں استاد حوزہ اور محقق مہدویت حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہاکہ اب تک امام زمان علیہ السلام سے جن افراد کی ملاقاتیں ہوئی ہیں وہ ایک خاص ماحول میں ہوئی ہیں؛ لیکن کچھ لوگ امام زمان علیہ السلام سے ملاقات کا دعویٰ کرکے لوگوں کے عقائد سے سوء استفادہ کرتے ہیں؛ نیز دین اور اسلامی معاشرے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ دعویٰ عام طور پرایسے جاہل یا سازشی لوگ کرتے ہیں جو اپنے دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس دلیل نہیں رکھتے۔

تصویری رپورٹ | مدرسہ امام المنتظر میں امام زمان (عج) سے ملاقات پر جھوٹے دعوے داروں پر تحقیقی تجزیہ کے عنوان سے علمی نشست

علمی نشست کے دوسرے حصے میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز سے وابستہ محقق حجۃ الاسلام المسلمین قنبر علی صمدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیبت کبریٰ کے زمانے میں امام زمان علیہ السلام سے ملاقات اور رابطے کا موضوع انتہائی پیچیدہ اور سخت موضوعات میں سے ہے ؛ لہٰذا ملاقات کے متعلق کسی بھی دعوے کو باآسانی قبول نہیں کیا جا سکتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14361