10

خدا کے ساتھ انسانی امیدیں وابستہ ہونا،انسانوں کو مختلف مسائل اور مشکلات میں صابر بنا دیتا ہے،ڈاکٹر زہرا روح اللهی

  • News cod : 14373
  • 28 مارس 2021 - 15:14
خدا کے ساتھ انسانی امیدیں وابستہ ہونا،انسانوں کو مختلف مسائل اور مشکلات میں صابر بنا دیتا ہے،ڈاکٹر زہرا روح اللهی
مولا علی علیہ السلام کی اس حکمت پر غور کرنے سے سمجھ آجاتا ہے کہ آپ علیہ السلام ایک بہت ہی اہم نکتے کی طرف ہماری توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ممکن ہے انسان کو زندگی کے دوران پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامنا ہو،مقاصد اور آرزوؤں کے حصول میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں اور اگر اس نے اس طرح کے معاملات میں، صبر کا دامن چھوڑ دیا اور اللہ تعالی سے وابستہ اپنی امید کو ناامیدی میں بدل دیا،تو ہرگز مطلوبہ نتائج تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی ڑپورٹ کے مطابق باقر العلوم یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر زہرا روح اللہی نے مقام معظم رہبری کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صبر پر،معاشرے کی کامیابی کے اسباب و وجوہات کے عنوان سے توجہ دینے کی ضرورت پر گفتگو فرما چکے ہیں،صبر کا معاملہ اتنا اہم ہے کہ نہج البلاغۃ حکمت نمبر 153 میں امیر المؤمنین علیہ السلام فرماتے ہیں:صبر کرنے والا فتح و کامرانی سے محروم نہیں ہوتا، چاہئے اس میں طویل زمانہ لگ جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی اس حکمت پر غور کرنے سے سمجھ آجاتا ہے کہ آپ علیہ السلام ایک بہت ہی اہم نکتے کی طرف ہماری توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ممکن ہے انسان کو زندگی کے دوران پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامنا ہو،مقاصد اور آرزوؤں کے حصول میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں اور اگر اس نے اس طرح کے معاملات میں، صبر کا دامن چھوڑ دیا اور اللہ تعالی سے وابستہ اپنی امید کو ناامیدی میں بدل دیا،تو ہرگز مطلوبہ نتائج تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

حوزہ علمیہ قم کے تاریخی تحقیقی ادارے کی رکن نے یہ بھی کہاکہ خدا کے ساتھ انسانی امیدیں وابستہ ہونا،انسانوں کو مختلف مسائل اور مشکلات میں صابر بنا دیتا ہے اور بالآخر مطلوبہ نتائج تک پہنچ جاتے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ مرحوم علامہ طباطبائی(رح)تفسیر المیزان میں بھی تاکید کرتے ہیں کہ صبر ایک معنوی اور اندرونی حالت ہے، علامہ؛ صبر کو ایک اکتسابی امر قرار دیتے ہیں، فطرتاً انسان کو مشکل، آفت اور مصیبتوں کے میدان میں سختیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے اور ان مشکلات اور آفتوں پر قابو پانے کا راستہ بھی صبر و تحمل ہے اور اسی لئے قرآن کریم،حق اور صبرکرنے کی نصیحت اور وصیت کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔”وَتَواصَوا بِالحَقِّ وَتَواصَوا بِالصَّبرِ.”

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14373