21

علماء اور عوام کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، انجمن طلاب بلتستانیہ

  • News cod : 14378
  • 28 مارس 2021 - 15:54
علماء اور عوام کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، انجمن طلاب بلتستانیہ
معاشرہ اگر اس وقت برائی کی طرف جارہا ہے تو اس کی بنیادی وجہ عقیدے کا کمزور ہونا ہے لہذا عقائد کے مباحث کو بیان کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کل رات نجف سے تشریف لائے ہوئے علماء کرام کے ساتھ صدر انجمن طلاب بلتستانیہ کی موجودگی میں ایک میٹینگ ہوئی جس میں تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ہمارے لیے درپیش مسائل اور انکے حل پرسیر حاصل گفتگو ہوئی اور تمام علماء کرام نے تنظیم کے ساتھ دامے درمے اور سخنے تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس نشست میں مندرجہ ذیل امور پر اتفاق رائے کیا گیا:
1- اس وقت بلتستان میں تبلیغ بالکل نہ ہونے کے برابر ہے لہذا دینی تعلیمات کی تبلیغ کے لئے مخلتف گروپ تشکیل دے کرفعال ہونے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح تبلیغ کو صرف مسجدوں اور امام بارگاہوں کی حدود سے نکال کر سیر و تفریح کے مقامات اور مختلف جگہوں کو بھی تبلیغ گاہ بنانا چاہئے۔

1- علماء اور عوام کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔نیز علماء کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈوں کا مثبت انداز میں دفاع کرنے ضرورت ہے۔

3- مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلاب کے درمیان بہتر تعلقات بنانے اور انکو ایک دوسرے کے قریب لانے کی ضرورت ہے۔

4- معاشرہ اگر اس وقت برائی کی طرف جارہا ہے تو اس کی بنیادی وجہ عقیدے کا کمزور ہونا ہے لہذا عقائد کے مباحث کو بیان کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

5- تبلیغ کے علاوہ معاشرے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی قدام اٹھانا چاہئیے۔

6- طلاب کے مختلف گروپ تشکیل کر دے سوشل میڈیا پر اپنی استعداد کے مطابق قلمی اور زبانی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔

7- تنظیم کے زیر اہتمام ہر سال کوئی ایسا مثبت پروگرام منعقد ہونا چاہیے جس میں جدید علماء کو مدعو کیا جائے اور جوانوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جائے تاکہ ان کے ذہنوں میں موجود شبھات کو ختم کیا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14378