9

مسجدیں دینی معارف کی نشرو اشاعت کے اصلی مراکز ہیں،آیت اللہ تحریری

  • News cod : 14866
  • 05 آوریل 2021 - 9:13
مسجدیں دینی معارف کی نشرو اشاعت کے اصلی مراکز ہیں،آیت اللہ تحریری
مدرسہ علمیہ مروی تہران کے سربراہ آیت اللہ تحریری نے مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کا مقصد معاشرے میں دینی معارف کی تبلیغ اور نشرو اشاعت ہے اس کام کے لئے مساجد کو مرکز قرار دینا چاہئے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ مروی تہران کے سربراہ آیت اللہ تحریری نے مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کا مقصد معاشرے میں دینی معارف کی تبلیغ اور نشرو اشاعت ہے اس کام کے لئے مساجد کو مرکز قرار دینا چاہئے ۔ مبلغین کے لئے ضروری ہے کہ وہ مساجد میں دینی تعلیمات پر مبنی نشستوں کا انعقاد کریں اور عوام خصوصا نوجوان نسل کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ البتہ لوگوں کے ساتھ روابط کو مستحکم کرنے کے لئے دیگر مختلف ذرائع کو بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تبلیغ کے دو طریقے ہیں:ایک کلامی تبلیغ اور دوسری عملی تبلیغ ۔ ہمارے معصوم ائمہ علیہم السلام نے کلامی تبلیغ کے ساتھ ہمیشہ اپنی عملی سیرت اور کردار کے ذریعے دینی معارف کا پرچار کیا ۔ اگر علماء اپنے گھر والوں کے ہمراہ لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں تو یہ عملی تبلیغ ہے؛ کیونکہ انہیں شرعی حدود کی پابندی کرتے دیکھ کر عوام بھی دین سیکھ لیتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14866