12

علامہ شیخ نوروز علی نجفی مرحوم ادبیات کے عظیم استاد اور نہایت ہی عظیم عالم باعمل تھے،مرکز احیاءآثار بر صغیر

  • News cod : 14980
  • 06 آوریل 2021 - 17:17
علامہ شیخ نوروز علی نجفی مرحوم ادبیات کے عظیم استاد اور نہایت ہی عظیم عالم باعمل تھے،مرکز احیاءآثار بر صغیر
شیخ نوروز نجفی صاحب مرحوم و مغفور نے نصف صدی جس طرح شوق و لگن اور اپنی خصوصی روش و توجہات کے ساتھ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شاگردوں کی تربیت کا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس حوالے سے پورے برصغیر میں ان کاکوئی ثانی نہیں ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مرکز احیاء آثار بر صغیر سے جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ استاد بزرگواراور مربی نمونہ حضرت علامہ شیخ نوروز علی نجفی دار البقاء کی طرف کوچ کر گئے۔
بلاشبہ شیخ نوروز نجفی صاحب مرحوم و مغفور نے نصف صدی جس طرح شوق و لگن اور اپنی خصوصی روش و توجہات کے ساتھ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شاگردوں کی تربیت کا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس حوالے سے پورے برصغیر میں ان کاکوئی ثانی نہیں ہے۔
اس عظیم سانحے پر برصغیر کی ملت تشیع بالخصوص علمائے کرام، مرحوم کے تلامذہ اورلواحقین ذوی الاحترام کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔عاش سعیدا و مات سعیدا
طاہر عباس و جملہ اراکین مرکز احیاءآثار بر صغیر

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14980