10

حرم مطہر حضرت عباسؑ کی آنلائن زیارت کریں اور روضہ مبارک کے ہر حصے میں چہل قدمی کا شرف حاصل کریں

  • News cod : 15046
  • 07 آوریل 2021 - 16:27
حرم مطہر حضرت عباسؑ کی آنلائن زیارت کریں اور روضہ مبارک کے ہر حصے میں چہل قدمی کا شرف حاصل کریں
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل آرٹسٹک پروڈکشن سنٹر نے روضہ مبارک کا ایک تفصیلی پینوراما تیار کیا ہے کہ جس کی بدولت زیارت کے خواہش مند تمام مومنین کی تمنا کسی حد تک پوری ہو سکتی ہے اور وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر آنلائن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مشاہدہ اور زیارت پڑھ سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل آرٹسٹک پروڈکشن سنٹر نے روضہ مبارک کا ایک تفصیلی پینوراما تیار کیا ہے کہ جس کی بدولت زیارت کے خواہش مند تمام مومنین کی تمنا کسی حد تک پوری ہو سکتی ہے اور وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر آنلائن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مشاہدہ اور زیارت پڑھ سکتے ہیں۔

آنلائن زیارت کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/panorama/?lang=ur

اس پینوراما کا افتتاح صاحب العصر والزمان الإمام الحجّة المنتظر(عجّل الله فرجه الشريف) کے جشن میلاد کے پرمسرت موقع پر کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس اور دیگر وجوہات کی بنا پر کربلا نہ پہنچ پانے والے مومنین اپنی جائے اقامت سے ہی روضہ مبارک میں براہ راست حاضری اور زیارت کا شرف حاصل کر سکیں۔

الکفیل آرٹسٹک پروڈکشن سنٹر کے ڈائریکٹر بشیر تاجر نے الکفیل نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و نیٹ ورکس کے تعاون سے اس خدمت کا آغاز کیا ہے کہ جسے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے مومنین کے نہ پہنچ پانے کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آنلائن زیارت کے دوران مومنین روضہ مبارک کے ان حصوں میں بھی جا سکتے ہیں کہ جہاں عام طور پر جانا ممکن نہیں ہوتا اور نہ ہی وہاں تک ہر ایک کو رسائی دی جاتی ہے۔
اس پینوراما کے لیے تصاویر کھیچنے والے فوٹوگرافر سامر حسینی نے بتایا ہے کہ اس پینوراما کو ہائی ریزولوشن پر مشتمل (250) سے زیادہ تصاویر سے تیار کیا گیا ہےاور ہر حصہ کو (360) ڈگری پر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ آنلائن زیارت میں زائر باآسانی روضہ مبارک کے کسی بھی حصہ میں چل پھر سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15046