7

شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر سربراہ جامعہ المصطفی العالمیہ پاکستان کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 15065
  • 08 آوریل 2021 - 0:03
شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر سربراہ جامعہ المصطفی العالمیہ پاکستان کا تعزیتی پیغام
مرحوم کامیاب عالم دین اور آیہ مبارکہ" الذین قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا۔۔۔" کا مصداق تھے ان کا مدرسہ ان کامیاب مدارس میں شمار ہوتا ہے جہاں خدمتگذار علماء کی تربیت ہوتی ہے آپ کے شاگرد دنیا بھر میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر جامعہ المصطفی العالمیہ پاکستان کے سربراہ حجہ الاسلام والمسلمین محسن داد سرشت تہرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ
عالم ربانی اور خدمتگزار حجہ الاسلام والمسلمین استاد شیخ نوروز علی نجفی رہ نے تمام عمر طلاب کی تربیت اور علوم اہلبیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت میں گزاری۔

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر پاکستان کے مدارس دینیہ،علماء،مرحوم کے شاگردوں ، خانوادہ محترم اور خاص طور پر حجہ الاسلام محمد تقی نوروز کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں ۔
مکتب مقدس اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں مرحوم کی سادہ زیستی،جھاد،جھد مسلسل اور صبر و استقامت علماء و طلاب کے لیئے اسوہ اور نمونہ عمل ہے ۔
مرحوم کامیاب عالم دین اور آیہ مبارکہ” الذین قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا۔۔۔” کا مصداق تھے ان کا مدرسہ ان کامیاب مدارس میں شمار ہوتا ہے جہاں خدمتگذار علماء کی تربیت ہوتی ہے آپ کے شاگرد دنیا بھر میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ میں پورے اخلاص اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ مرحوم کو معصومین علیہم السلام کے جوار میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے شاگردوں اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15065