15

دنیا میں تفرقہ بازی، ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی یہ سب جہالت کی وجہ سے ہے، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

  • News cod : 15178
  • 09 آوریل 2021 - 14:49
دنیا میں تفرقہ بازی، ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی یہ سب جہالت کی وجہ سے ہے، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی
حجۃ الاسلام سید جواد الموسوی نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں خطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دین علم ہے اور دین حکمت ہے اسلام میں جھل کی گنجاٸش قطعاً نہیں ہو سکتی کیونکہ جہاں جہل ہو وہاں مسائل پیش آتے ہیں اور مشکلات پیش آتی ہیں آج عالم اسلام اسی جہل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام سید جواد الموسوی نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں خطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دین علم ہے اور دین حکمت ہے اسلام میں جھل کی گنجاٸش قطعاً نہیں ہو سکتی کیونکہ جہاں جہل ہو وہاں مسائل پیش آتے ہیں اور مشکلات پیش آتی ہیں آج عالم اسلام اسی جہل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے تفرقہ بازی، ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی یہ سب جہالت کی وجہ سے ہے اسی لئے ہمیں اُمت وسط قرار دیا گیا ہے یعنی ہم وہ امت ہیں جہاں کسی بھی حوالہ سےنہ افراط ہے اور نہ ہی تفریط،حکم خداوندی ہے کہ خبردار اللہ اور اس کے رسول سے آگے بڑھنے کی کوشش بھی نہ کرنا اگر ایسا کیا تو آپ کے اعمال ضبط کر دئیے جائینگے حتی اہلبیت کی محبت میں بھی افراط وتفریط نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے فرمایا میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہونگے ایک وہ جو میری محبت میں غلو کرے اور ایک وہ جو عداوت میں ہم سے بغض رکھےتبھی تو فرمایا ہمارےمحبین وہ ہیں جو ہماری پیروی کریں جو ہمارے فرامین کے مطابق اپنی زندگی کے معاملات کو چلائیں اس کے برعکس بہت سارے لوگ اس حد تک غلو کر جاتے ہیں کہ مولا علی کو رب کہنے لگ جاتے ہیں یہ گمراہی ہے بلکہ شرک ہے یہ لوگ نجس العین ہیں جو اہلبیت کو رب کہتے ہیں۔

حجۃ الاسلام سید جواد موسوی نے مزید کہا کہ شاید وہ معرفت اور علم کی کمی کی وجہ سے بھٹک رہے ہیں ہاں آل محمد باب اللہ ہیں یہ لوگ اللہ کی طرف کھلنے والے دروزے ہیں لیکن غلو میں اس حدتک آگے مت جاو کہ انہیں ہی رب مان لو رب وہی اللہ ہے جو خالق آل محمد ہے ہم فقط مخلوق ہیں استعمار جب اہل تشیع کو کسی میدان میں شکست نہ دے سکا تو اس نے جہل کا راستہ چنا اور اسی راستے سے مومنین کے درمیان اختلافات پیدا کردئیے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ مراجعین عظام کے خلاف پروپیگینڈا کیا جانے لگاجبکہ اگر غور کیا جائے تو ان مراجعین کا کام ہی آل محمد کے بیانات وفرامین کی روشنی میں زندگی کے زرین اصولوں کو تلاش کرنا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15178