12

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کی جانب سے قم میں موجود صحافیوں کے اعزازمیں تقریب

  • News cod : 15180
  • 09 آوریل 2021 - 15:02
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کی جانب سے قم میں موجود صحافیوں کے اعزازمیں تقریب
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظفر حسین نقوی نے وفد کو دفتر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ جو لوگ میڈیا کے میدان میں مصروف عمل ہیں ان پر تنقیدیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن ان کی بہت کم حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس لئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم نے اپنا فرض سمجھا کہ دینی تعلیمات کے فروغ اور ان کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں آپ لوگوں کی زحمات کی قدردانی کی جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے قم میں موجود صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

اس نسشت میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی، نائب مدیر اور مسئول دفتر حجۃ الاسلام غلام محمد شاکری، حجۃ الاسلام ضیغم عباس جواد معاونت امور مالی اور شعبہ زائرین کے مسئول سید ناصر عباس انقلابی جبکہ وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ابراہیم صابری، ایڈیٹر احمد علی جواہری اور اصغر عباس اسدی،حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے سید محمود رضوی موجود تھے۔

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظفر حسین نقوی نے وفد کو دفتر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ جو لوگ میڈیا کے میدان میں مصروف عمل ہیں ان پر تنقیدیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن ان کی بہت کم حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس لئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم نے اپنا فرض سمجھا کہ دینی تعلیمات کے فروغ اور ان کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں آپ لوگوں کی زحمات کی قدردانی کی جائے۔

تصویری رپورٹ|دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کی جانب سے قم میں موجود صحافیوں کے اعزازمیں تقریب

انہوں نے وفاق ٹائمز اور حوزہ نیوز ایجنسی کی فعالیتوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے دفتر کی فعالیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا :طلاب اور زائرین کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہنا اس دفتر کے اہم مقاصد میں سے ہے۔ دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کئی عرصے سے کسی قسم کے سیاسی یا علاقائی تعصب کے بغیر طلاب اور زائرین کرام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظفر نقوی نے مزید کہاکہ ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں اور اس بھائی چارگی کی فضا کو برقرار رکھنے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ درپیش مسائل کو پہلے حل کر لینا چاہئے اس کے بعد ان مسائل کی اطلاع رسانی ہونی چاہئے،کیونکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف اطلاع رسانی نہیں بلکہ خدمت خلق اور خدمت انسانیت ہے۔ہر طالب علم کو یہ جان لینا چاہئے کہ جو کام خدا کے لئے اور فی سبیل للہ کیا جائے اس کا اجر بھی خدا دے گا اور اس میں کامیابی بھی عطا کرے گا۔

اس نشست سے گفتگو میں وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ابراہیم صابری نے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ٹائمز نے اس سال کام شروع کیا ہے اور یہ ادارہ دنیا بھر کے علمائے کرام اور طلاب خصوصا پاکستان کے مدارس اور مراکز دینی کے ترجمان کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے ہمیشہ علماء کی فعالیتوں کو نشر کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے وفاق ٹائمز کے بانی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیوز ایجنسی علامہ قاضی نیاز مرحوم کی خواہش پر وجود میں آئی ہے۔ ان کی خواہش تھی کہ وفاق ٹائمز دینی،سماجی اور سیاسی سرگرمیوں خصوصا دینی مدارس اور مراکز دینی کی فعالیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرے۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی عمر نے وفا نہیں کی، اسی لئےآج ہم پوری توانائی کے ساتھ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی سرپرستی میں مرحوم کے تصورات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
اس نشست سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ نیوز ایجنسی کے سید محمود رضوی نے کہا کہ عصر حاضر میں دین اسلام کے پیغامات کو صحیح معنوں میں پھیلانے کی اشد ضرورت ہے اور آج کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کام کو آسانی کے ساتھ پہنچایا جا سکتا ہے۔حوزہ نیوز ایجنسی جو علماء و مراجع کرام کا ترجمان ہے اس پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کو بہت زیادہ آگے پہنچایا جاسکتا ہے۔

نشست کے اختتام پر مدیر دفتر قائد ملت نے اپنے ہاتھوں صحافیوں کو کتب اور رہبر معظم کی یادگار تصاویر پر مشتمل ہدایا عطا کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15180