7

قم المقدس میں تکریم علماء سیمینار کا انعقاد

  • News cod : 15288
  • 11 آوریل 2021 - 14:57
قم المقدس میں تکریم علماء سیمینار کا انعقاد
سیسکو باشہ کے جید عالم دین، مؤسس مدرسہ حیدریہ سیسکو شیخ مہدی مقدسی مرحوم کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینار قم المقدس میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں بلتستان کے کثیر تعداد میں علماء و طلاب نے شرکت کی، جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خونی کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سیسکو باشہ کے جید عالم دین، مؤسس مدرسہ حیدریہ سیسکو شیخ مہدی مقدسی مرحوم کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینار قم المقدس میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں بلتستان کے کثیر تعداد میں علماء و طلاب نے شرکت کی، جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خونی کی گئی۔ جس کے بعد شیخ حسین ساجدی نے مرحوم کے بارے میں بہترین اشعار پیش کیا۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پہلے خطیب شیخ بشیر صادقی نے کہا کہ مرحوم کی خدمات فقط سیسکو تک محدود نہیں، بلکہ وہ ہمارے چھوٹے تین گھرانے پر مشتمل گاوں میں اکثر تشریف لاتے اور انتہائی اخلاص سے تبلیغ دیں کرتے۔ اگرچہ دوسرے کثیر آبادی والے گاوں سے دعوت آتی تو کہہ دیتے کہ اور علماء بھی مل جائیں گے، لیکن اس چھوٹے گاوں میں کوئی آنے والا نہیں ہے۔

بیسل ڈھاں میں مسجد نہیں تھی، مرحوم ہی کی کوشش سے مسجد بنی جو کہ آج آباد ہے۔ آرام و راحتی میں شب زندہ دار اور عبادت و خدمات انجام دینے والے بہت ملیں گے، مگر سختی، مشکلات اور ہر قسم کی محرومیوں میں شیخ مقدسی کی مانند جہد مسلسل کرنے والے کم ملیں گے۔

سیمینار کے دوسرے خطیب حجۃ الاسلام شیخ علی شگری نے مرحوم شیخ مقدسی کی نمایاں خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مہدی مقدسی نے بھی غربت و مظلومیت کی زندگی گزاری ہے۔ ان کی برجستہ صفات میں دوسروں سے تعاون، امور اجتماعی کو سب پر مقدم رکھنا، راہ خدا میں خرچ کرنا اور اخلاص عمل ہے۔ موسسہ القائم پاکستان کے سربراہ شیخ محمد علی صالحی کا سیمینار کے نام پیغام بھی شیخ سکندر بہشتی صاحب نے پڑھ کر سنایا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15288