9

معاد پر اعتقاد کا اثر انسان کے کردار سے ظاہر ہونا چاہئے، آیت اللہ مظاہری

  • News cod : 15407
  • 13 آوریل 2021 - 17:09
معاد پر اعتقاد کا اثر انسان کے کردار سے ظاہر ہونا چاہئے، آیت اللہ مظاہری
حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ آیت اللہ حسین مظاہری نے آج اپنے آن لائن درس اخلاق میں کہا کہ متقین کی دو خاص صفات ہوتی ہیں، جن میں سے ایک اعتقادی صفت ہے؛ یعنی: اللہ تعالیٰ سے تعلق برقرار رکھنا اور اس پر ایمان رکھنا؛ جبکہ دوسری خاص صفت عملی ہے ؛یعنی: لوگوں سے رابطہ رکھنا اوراللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا۔ متقین اپنے کردار کے ذریعے معاشرے میں عبادتوں کو زندہ رکھتے ہیں اور یہی صفت ان کی خصوصیات میں سے ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ آیت اللہ حسین مظاہری نے آج اپنے آن لائن درس اخلاق میں کہا کہ متقین کی دو خاص صفات ہوتی ہیں، جن میں سے ایک اعتقادی صفت ہے؛ یعنی: اللہ تعالیٰ سے تعلق برقرار رکھنا اور اس پر ایمان رکھنا؛ جبکہ دوسری خاص صفت عملی ہے ؛یعنی: لوگوں سے رابطہ رکھنا اوراللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا۔ متقین اپنے کردار کے ذریعے معاشرے میں عبادتوں کو زندہ رکھتے ہیں اور یہی صفت ان کی خصوصیات میں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ متقین قرآن مجید، تمام آسمانی کتب اور معادپر پختہ یقین اور ایمان رکھتے ہیں۔ درحقیقت یہ اعتقادی مسائل ایک ساتھ آئے ہیں،تاکہ ہم یہ جان لیں کہ ایمان کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ ایک قسم نظریاتی ایمان ہے ۔ ہر مسلمان نظریاتی ایمان کا حامل ہوتا ہے؛ یعنی:قرآن مجید اور اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل ہونے والی کتابوں پر سارے مسلمان عقیدہ رکھتے ہیں۔
قرآن مجید پیغمبر اکرم ﷺ کا ابدی معجزہ ہے۔ اس پر نظریاتی ایمان بھی ظاہر ہونا چاہئے؛ یعنی: پہلے اپنی گفتار کے ذریعے اپنے مسلمان ہونے کا اظہار کرے، لیکن ایمان کا دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ قرآن مجید پر عمل کرے۔ اگر کوئی شخص قرآن پر حقیقی ایمان رکھتا ہے تو ضروری ہے کہ قرآن مجید سے مانوس بھی ہو۔
قرآن مجید پر عمل کرنا ایمان کا دوسرا مرتبہ ہے۔ اس ایمان کے بعد معاد پر ایمان رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ معاد اصول دین کا پانچواں رکن ہے۔ دینی تعلیمات کی رو سے بھی معاد کا عقیدہ ضروری ہے اور انسان کی فطرت بھی اس بات کو باآسانی سمجھ سکتی ہے کہ معاد کا ہونا ضروری ہے؛ کیونکہ اگر معاد اور روز قیامت محاسبہ اعمال نام کی کوئی چیز نہ ہو تو انبیائے کرام کی رسالت، دین اور آسمانی کتابیں بے فائدہ ہوں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15407