32

فیصل آباد میں ایک “کرسچن” نے مذہب حقہ قبول کرلیا+ویڈیو/تصاویر

  • News cod : 15567
  • 15 آوریل 2021 - 19:36
فیصل آباد میں ایک “کرسچن” نے مذہب حقہ قبول کرلیا+ویڈیو/تصاویر
محمد ندیم اقبال نے کہا کہ میں واقعہ کربلا سے متاثر ہوکر اسلام اور قرآن مجید کا مطالعہ کیا اور اسی سے متاثر ہوکر ارادہ کیا کہ اسلام قبول کروں اس لیے علی مسجد و امام بارگاہ فیصل آباد آیا ہوں اور اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کررہا ہوں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اس نومسلم نے مسلمان ہونے کے بعد اپنا نیا نام محمد ندیم اقبال رکھا۔

نومسلم محمد ندیم اقبال نے علی مسجد و امام بارگاہ فیصل آباد میں مولانا وجاہت حسین گھلو  کے سامنے کلمہ پڑھ کر شہادت دی اور اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے خطیب علی مسجد و امام بارگاہ فیصل آباد مولانا وجاہت حسین گھلو نے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جوشروع سے اپنی حقیقی شکل وصورت میں برقرار ہے اورزندگی کے تمام شعبوں میں قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔

محمد ندیم اقبال نے کہا کہ میں نے واقعہ کربلا سے متاثر ہوکر اسلام اور قرآن مجید کا مطالعہ کیا اور اسی سے متاثر ہوکر ارادہ کیا کہ اسلام قبول کروں اس لیے علی مسجد و امام بارگاہ فیصل آباد آیا ہوں اور اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کررہا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15567