11

رمضان المبارک ضیافت الہٰی کا مہینہ ہے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

  • News cod : 15572
  • 15 آوریل 2021 - 17:12
رمضان المبارک ضیافت الہٰی کا مہینہ ہے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور
امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔ اگر ماہ مبارک رمضان میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے در کھل سکتے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے رمضان المبارک کی آمد پرتمام عالم اسلام اور اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا ایسا مہینہ ہے جس میں ہم اپنے خالق کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے حلال کاموں سے بھی ایک مخصوص وقت کے لئے اجتناب کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر نے کہاکہ امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔ اگر ماہ مبارک رمضان میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے در کھل سکتے ہیں اور رحمتوں کا نزول ہوسکتا ہے اور خدا کی مدد کا حصول یقینی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر ایک طرف حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، بدامنی، عوام کو امن و تحفظ فراہم کرے، احترام ماہ صیام کو ہر حوالے سے یقینی بنائے، سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ پر قابو پائے جبکہ دوسری جانب امت مسلمہ کے لئے لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں پابندی سے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15572