6

غیبت کے ذریعے دوسروں کی عزت خاک میں نہ ملائیں، حجۃ الاسلام حاجی اسماعیلی

  • News cod : 15675
  • 17 آوریل 2021 - 13:29
غیبت کے ذریعے دوسروں کی عزت خاک میں نہ ملائیں، حجۃ الاسلام حاجی اسماعیلی
حجۃ الاسلام و المسلمین حاجی اسماعیلی نے تفسیر قرآن کے درس میں سورہ حجرات کی 12 ویں آیت " وَ لا یَغْتَبْ بَعْضُکُمْ بَعْضاً أیُحِبُّ احَدُکُمْ أنْ یَأْکُلَ لَحْمَ أخیهِ مَیْتاً فَکَرِهْتُموهُ " کے ذیل میں دوسروں کی عزت و آبرو کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ غیبت کی وجہ سے دوسروں کی بے عزتی اور رسوائی ہوتی ہے۔ اس خطرناک بیماری سے بچنے کا ایک مؤثر راستہ اس کے اسباب و عوامل کو پہچاننا اور ان سے دوری اختیار کرنا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین حاجی اسماعیلی نے تفسیر قرآن کے درس میں سورہ حجرات کی 12 ویں آیت ” وَ لا یَغْتَبْ بَعْضُکُمْ بَعْضاً أیُحِبُّ احَدُکُمْ أنْ یَأْکُلَ لَحْمَ أخیهِ مَیْتاً فَکَرِهْتُموهُ ” کے ذیل میں دوسروں کی عزت و آبرو کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ غیبت کی وجہ سے دوسروں کی بے عزتی اور رسوائی ہوتی ہے۔ اس خطرناک بیماری سے بچنے کا ایک مؤثر راستہ اس کے اسباب و عوامل کو پہچاننا اور ان سے دوری اختیار کرنا ہے۔
انہوں کے سورہ یوسف کی 77 ویں آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ غیبت جیسی خطرناک بیماری کے اسباب میں سے ایک اہم سبب کینہ اور دشمنی ہے۔ بعض اوقات فضول ہمدری بھی غیبت کا باعث بنتی ہے۔ کچھ روایات کی رو سے غیبت کا ایک سبب انسان کے نفس اور روح کی کمزوری ہے۔
انہوں نے قرآنی آیات کی روشنی میں واضح کیا کہ جس شخص کی غیبت کی جاتی ہے اس کے برے اعمال کو مٹا کر غیبت کرنے والے کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے ۔ گویا اس کے گناہ دھل جاتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15675