10

منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت “ماہ رمضان” (دوسرا درس)

  • News cod : 15765
  • 18 آوریل 2021 - 16:07
منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت “ماہ رمضان” (دوسرا درس)
جب ہمیں معلوم ہوچکا ہے گناہ زھر کی مانند ہے اب اگر کسی شخص کو پتہ چلے کہ اس میں زھر سرایت کرگیا ہے تو فورا علاج کرتا ہے کیونکہ اگر تاخیر کرے گا تو زھر سارے بدن میں سرایت کرے گا اور اس وقت پھر علاج مشکل ہو جائیگا

تحریر: حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی (محقق مہدویت)

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے؛ان اللہ یحب التوابین و یحب المتطھرین (بقرہ آیت 223)
بے شک اللہ تعالی توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
توبہ فوری واجب ہے ۔کیونکہ جب ہمیں معلوم ہوچکا ہے گناہ زھر کی مانند ہے اب اگر کسی شخص کو پتہ چلے کہ اس میں زھر سرایت کرگیا ہے تو فورا علاج کرتا ہے کیونکہ اگر تاخیر کرے گا تو زھر سارے بدن میں سرایت کرے گا اور اس وقت پھر علاج مشکل ہو جائیگا اور اگر خدانخواستہ یہ زھر دل تک پہنچ گیا تو قطعا ھلاک ہو جائیگا۔
گناہ بھی ایسے ہے اگر فورا توبہ کے ذریعے اسکا علاج نہ ہوا تو ساری روح کو آلودہ کر دیتا ہے اور ایسا وقت بھی آجاتا ہے کہ اب نہ اللہ کی بات اثر کرتی نہ اللہ کے بندوں کی اور انجام دنیا کی ذلت اور آخرت کا عذاب۔۔۔
توبہ کا اثر ہے کہ اللہ گناہوں کو معاف کر دیتا ہے ان کا اثر زائل ہو جاتا ہے جیسے سورہ تحریم میں ہے توبو آلی اللہ توبۃ ۔۔۔ان یکفر عنکم سیئاتکم۔۔
دوسرا اثر پاکیزگی پیدا ہوتی ہے جیسے پہلی آیت میں اللہ نے توبہ اور توبہ کے نتیجے میں پاک ہونے والوں سے محبت کا اظہار کیا۔
تیسرا اثر بھی واضح ہوا کہ اللہ کی محبت شامل حال ہوئی
چوتھا اثر یہ ہے کہ خود توبہ کرنا عبادت بھی ہے اور ثواب عبادت بھی حاصل ہوگا جیسے ہم دیکھتے ہیں آئمہ معصومین علیہم السلام شب و روز استغفار کرتے تھے حالانکہ وہ نہ گناہ کرتے ہیں اور نہ اسکا ارادہ کرتے ہیں تو استغفار بذات خود ایک عمل عبادت ہے خواہ گناہ نہ بھی ہو، ایسا کرنا عبادت الہی شمار ہوتا ہے۔
اس لیے اللہ نے سب کو بشمول معصومین کو حکم توبہ دیا سورہ نور میں دیکھیں: توبوا الی اللہ جمیعا ایھا المؤمنون لعلکم تفلحون ۔۔
توبہ کا نتیجہ اور پانچواں اثر سعادت مند ہونا (تفلحون) ہے
\جاری ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15765