18

دسویں رمضان کی دعا اور اس کی مختصر تشریح

  • News cod : 16032
  • 23 آوریل 2021 - 8:26
دسویں رمضان کی دعا اور اس کی مختصر تشریح

تحریر : حجت الاسلام سید احمد رضوی متن ترجمہ اَللّهُمَّ اجْعَلني فيہ مِنَ المُتَوَكِلينَ عَلَيْكَ وَاجْعَلني فيہ مِنَ الفائِزينَ لَدَيْكَ وَاجعَلني فيه مِنَ المُقَرَّبينَ […]

تحریر : حجت الاسلام سید احمد رضوی

متن ترجمہ

اَللّهُمَّ اجْعَلني فيہ مِنَ المُتَوَكِلينَ عَلَيْكَ وَاجْعَلني فيہ مِنَ الفائِزينَ لَدَيْكَ وَاجعَلني فيه مِنَ المُقَرَّبينَ اِليكَ بِاِحْسانِكَ يا غايَةَ الطّالبينَ

معبود! مجھے اس مہینے میں تجھ پر توکل اور بھروسہ کرنے والوں میں سے قرار دے، اور اس میں مجھے اپنے ہاں کامیاب ہونے والے اور فلاح پانے والوں میں سے قرار دے اور اپنی بارگاہ کے مقربین میں سے قرار دے، تیرے احسان کے واسطے، اے متلاشیوں کی تلاش کے آخری مقصود۔
اللہ تعالیٰ پر بھروسہ انسان کی کامیابی کا سب سے بڑا راز اور اس کی زندگی کا بہترین عمل ہے۔ خدا پر توکل کرنے سے انسانی زندگی پر خدائی رنگ چڑھتا ہے اور نا ممکن کام بھی ممکن میں بدل جاتا ہے۔
آج کی دعا میں ہم خداوند عالم سے اسی پر توکل کرنے کی توفیق اور سلیقہ طلب کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے توکل کے بارے میں کچھ معروضات پیش کئے جاتے ہیں:
۱۔ توکل کی حقیقت
پیغمبر اکرم ﷺ نے جبرئیل امین سے سوال کیا کہ توکل کیا ہے؟
جبریل نے عرض کیا: توکل سے مراد یہ ہے کہ انسان یقین کرے کہ اس کا نفع اور نقصان لوگوں کے ہاتھ میں نہیں لہذا ان سے کوئی امید نہ رکھے اور معرفت کے اس مقام تک پہنچ جائے کہ خدا کےعلاوہ کسی اور کیلئے کام نہ کرے، اس کے سوا کسی سے وابستہ نہ ہو، اس کے سوا کسی دوسرے سے نہ ڈرے اور کسی کی دولت کا لالچ نہ رکھے تو اسی کا نام توکل ہے۔
قرآن میں توکل:
قرآن مجید میں متعدد مقامات پر توکل کی بحث کی گئی ہے اور توکل کو مومنوں کی نشانی قرار دیا ہے۔
کچھ آیات کی طرف اشارہ کرتے ہیں
۱۔ وعلی اللہ فتوکل۔۔۔۔۔ مومنین
۲۔ وعلی اللہ فلیتوکل المومنون
۳۔ انما المومنونو الذین اذا ذکر اللہ۔۔۔۔
توکل کے آثار:
توکل انسانی زندگی پر بہت اثر رکھتا ہے، انسانی زندگی میں، خواہ انفرادی ہو یا اجتماعی، توکل کا بڑا کردار ہے۔
قرآنی آثار:
۱۔ ارادوں کو استحکام بخشتا ہے۔

فاذا عزمت فتوکل علی اللہ ان اللہ یحب المتوکلین

۲۔ فتوکل علی اللہ انک علی الحق المبین

۲۔ شجاعت اور نڈر بناتا ہے

۲۔ ولا تطع الکافرین و المنافقین و دع اذاہم و توکل علی اللہ و کفی باللہ و کیلا

۳۔ توکل کرنے والے پر شیطان غالب نہیں آتا
انہ لیس لہ سلطان علی الذین آمنو و علی ربہم یتوکلون
۴۔ لوگوں کی تعریف اور مذمت کا اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
۱۔ فان تولوا فقل حسبی اللہ لا الہ الا ہو علیہ توکلت ۔۔۔۔۔

۲۔ و ما توفیقی الا باللہ علیہ توکل ۔۔۔۔

روایات میں توکل کے آثار:
توکل کے بارے میں بہت ساری روایات موجود ہیں جن میں مختلف آثار ذکر ہوچکے ہیں۔ ان میں سے چند موارد کا ذکر کرتے ہیں۔
۱۔ قدرت مند ہونا:
پیغمبرر اکرم ﷺ فرماتے ہیں: من احب ان یکون اقوا الناس فلیتوکل علی اللہ

اگر کوئی قدرتمند بننا چاہتا ہے تو خدا پر توکل کرے۔
امام باقر ؑ: من تکل علی اللہ لا یغلب و من الم۔۔

اللہ پر توکل کرنے والا کبھی مغلوب نہیں ہوگا اور جو شخص خدا سے متمسک ہوگا ہرگز شکست نہیں کھائے گا۔
۲۔ توکل انسان کو بلند ہمت بنادیتا ہے:
امام جواد: باللہ تعالی فان ۔۔۔۔۔ و سلم الی کل عال

خدا پر بھروسہ ہر قیمتی چیز سے قیمتی اور تمام بلندیوں کیلئے سیڑھی ہے۔
۳۔ توکل کام اور کوشش کا پیش خیمہ ہے۔

رای رسول اللہ قوما لا یزرعون۔ قال ۔ ما انتم؟ قالوا عن المتوکلون۔ قال ، لا، بل انتم المتکلون۔

پیغمبر اکرم ﷺ نے ایک گروہ کو دیکھا کہ کھیتی باڑی نہیں کر رہے ہیں۔
فرمایا: تم کیسے لوگ ہو؟
انہوں نے کہا کہ ہم توکل کرنے والے ہیں۔ (یعنی اللہ پر توکل کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اور کام نہیں کرتے)
فرمایا: تم لوگ توکل کرنے والے نہیں بلکہ دوسروں پر بوجھ ہو۔
خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کو اسی پر بھروسہ کرنے والوں میں سے قرار دے اور دوسروں پر بوجھ بننے سے بچائے۔ آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16032