18

علامہ شبیر میثمی کا آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے رحلت پر اظہار تعزیت

  • News cod : 16034
  • 23 آوریل 2021 - 14:45
علامہ شبیر میثمی کا آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے رحلت پر اظہار تعزیت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ شبیر میثمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ شبیر میثمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

متن:
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
سلام علیکم ورحمۃ اللہ،

آپ کی ہمشیرہ محترمہ کی رحلت کی خبر سن کر بیحد افسوس ہوا، انا للہ وانا الیہ راجعون
اس افسوسناک خبر پر ہم حضرت تعالی نیز قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی اور مرحومہ کے تمام عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں.

دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومين ع کے صدقے میں مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا س کی کنیزوں میں خاص مقام عنایت فرمائے، انہیں ان کے نیک اعمال کا بہترین اجر عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.

آمین یارب العالمین
شبیر حسن میثمی
چیئرمین زہرا آکادمی پاکستان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16034