16

نجف اشرف وقم المقدسہ کے فضلاء پر مشتمل ایک وفد کی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 16084
  • 24 آوریل 2021 - 12:45
نجف اشرف وقم المقدسہ کے فضلاء پر مشتمل ایک وفد کی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات
اسلام دشمن طاقتوں نے ہمارے علمائے ما سلف اوران کی سیرت کوعوام کی نظروں سےدوررکھنےکی کوششیں کیں تاکہ عوام ہدایت سےدوررہےاورانہیں علماء کی قدرومنزلت کا احساس نہ ہونے پائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نےاپنے مرکزی دفترنجف اشرف میں حوزہ علمیہ نجف اشرف وقم المقدسہ کے فضلاء و محققین پرمشتمل ایک خصوصی وفد کا خیرمقدم کیا اور دنیائے تشیع کے علماء ومحققین ما سلف کی علمی میراث کی بقاء کے لئے ان کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا:اسلام دشمن طاقتوں نے ہمارے علمائے ما سلف اوران کی سیرت کوعوام کی نظروں سےدوررکھنےکی کوششیں کیں تاکہ عوام ہدایت سےدوررہےاورانہیں علماء کی قدرومنزلت کا احساس نہ ہونے پائے۔
انہوں نے مذکورہ علماء و محققین کی کوششوں کوامربالمعروف کا عملی مصداق قراردیتے ہوئے کہا: ایسے امور میں اخلاص کا بڑااہم کردار ہوتا ہے۔ہمیں امید ہے کہ آپ کی کاوشیں حوزات علمیہ میں جدید آنے والے طلاب کی تعلیم و تربیت میں کار آمد ثابت ہوں اوران کے لئےمشعل راہ کا کام دیں ۔
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نےعلامہ سید مہدی الخرسان اور ان کے خاندان کی اہمیت وعظمت بیان کرتےہوئے کہا کہ یہ وہ خاندان ہےکہ جسےنجف اشرف میں احترام کی نظرسےدیکھا جاتا ہے اوران کی علمی خدمات ہمارے لئے بیش قیمت تحفے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16084