21

قم؛آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد/اسلام کی ترویج و ترقی حضرت خدیجہ (س) کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، حجۃ الاسلام غضنفر حیدری

  • News cod : 16152
  • 25 آوریل 2021 - 17:14
قم؛آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد/اسلام کی ترویج و ترقی حضرت خدیجہ (س) کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، حجۃ الاسلام غضنفر حیدری
حوزہ علمیہ امام المنتظر عج میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے لیے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام غضنفر حیدری نے حضرت بی بی خدیجہ ؑکی زندگی اور ان کی اولاد کے بارےمیں گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام المنتظر عج میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے لیے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام غضنفر حیدری نے حضرت بی بی خدیجہ ؑکی زندگی اور ان کی اولاد کے بارےمیں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تین اولادیں حضرت قاسمؑ ، حضرت عبد اللہؑ اور حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ہیں جبکہ ایک بیٹا حضرت ابراہیم جناب ماریہ قبطیہ کے بطن سے ہے.

تصویری رپورٹ|قم؛آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

انہوں نے حضرت خدیجہ ؑ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ عظیم خاتون ہیں جو ملیکۃ العرب اور سید ۃالقریش کہلاتی ہیں۔ حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا بہت مالدار خاتون تھیں جن کا مال اسلام کی راہ میں خرچ ہوا۔ پیغمبر اکرم ﷺ پر مشکلات آئیں تو حضرت خدیجۃ الکبریٰ نے ایک مضبوط پہاڑ کی طرح آپ کی پشت پناہی کی. حضرت خدیجۃ وہ پہلی خاتون ہیں جس نے پیغمبر اکرم کی تصدیق اور ان پر ایمان لانے میں سبقت کی۔ جب حضرت خدیجہ کا وقت وفات قریب آیا تو آپ نے پیغمبر اکرم کو وصیت کی کہ مجھے اسی عباکا کفن دینا جس میں آپ پر وحی نازل ہوئی۔ پیغمبر اکرم ﷺ نے ان کو اپنے ہاتھوں قبرستان ابوطالب میں دفن کر دیا. ایک ہی سال کے ایک ہی مہینے میں جناب ابو طالب اور حضرت خدیجہ کی وفات سے پیغمبر اکرم ﷺ کو بہت بڑا صدمہ پہنچا اور آپ کی مشکلات میں سخت اضافہ ہوا۔ اسی لئے آپ نے اس سال کو “عام الحزن” یعنی رنج وغم کا سال قرار دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16152