17

ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مشاعرہ+تصاویر

  • News cod : 16242
  • 27 آوریل 2021 - 5:41
ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی مناسبت سے سکردو میں محفل مشاعرہ+تصاویر
بزم علم وفن سکردو کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے سحر ہاؤس سکردو میں شعر و ادب کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ، جس کی صدارت اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقار انصاری تھے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بزم علم وفن سکردو کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے سحر ہاؤس سکردو میں شعر و ادب کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ، جس کی صدارت اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقار انصاری تھے۔

بلتستان کے معروف شعرائے کرام فرمان خیال، وزیر احمد، رضا بیگ گھائل، ابراہیم جعفری، علی موسی برہان، حاجی سنبل اور کاظم اثر شگری سمیت دیگر حضرات نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور بلتستان کے مشہور قصیدہ خوانوں نے بھی گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔

محفل کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام حسن علیہ السلام کی زندگی ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے ۔امام علیہ السلام کا فرمان ہے کہ اگر آپ عابد بننا چاہتے ہیں تو خدا نے جن چیزوں کو حرام قراردیا ہے ان سے اجتناب کریں،بے نیاز ہونا چاہتے ہیں تو اللہ کی تقسیم پر راضی رہیں اور اگر مسلمان بننا چاہتے ہیں تو اپنے ہمسائے کو اذیت و آزار پہنچانے سے اجتناب کریں۔

آخر میں صدر محفل سپیکر جی بی اسمبلی امجد زیدی نے اپنی عزت افزائی پر بزم علم وفن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں آج اس منزل پر فائز ہوں تو یہ اہل بیت علیہم السلام کے ذکر کی بنا پر ہوں۔ انہوں نےاپنا منظوم کلام پیش کر کے سامعین سے خوب داد وتحسین وصول کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16242