12

قرآن کریم کی بے حرمتی سے تمام آزاد انسانوں کے لیے دکھ اور درد کا باعث بنا، آیت اللہ نوری ہمدانی

  • News cod : 1691
  • 07 سپتامبر 2020 - 14:56
قرآن کریم کی بے حرمتی سے تمام آزاد انسانوں کے لیے دکھ اور درد کا باعث بنا، آیت اللہ نوری ہمدانی
حوزہ ٹائمز|یورپی ممالک فرانس اور سویڈن میں توہین رسالت اور قرآن مجید کو نذرآتش کرنے پر آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا قرآن کریم کی بے حرمتی کا شرم آور اقدام تمام آزاد انسانوں کے لیے دکھ اور درد کا باعث بنا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک فرانس اور سویڈن میں توہین رسالت اور قرآن مجید کو نذرآتش کرنے پر آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا قرآن کریم کی بے حرمتی کا شرم آور اقدام تمام آزاد انسانوں کے لیے دکھ اور درد کا باعث بنا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس شرم آور اقدام کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔ ان کے اس اقدام کا مقصد اسلام فوبیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانان عالم اتحاد و یکجہتی سے دشمن کی اس سازش کا مقابلہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ میں اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اسلامی ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کریں اور اس قسم کے واقعات کے تکرار کا راستہ روکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1691