16

قم المقدسہ میں “حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس” کا انعقاد + تصاویر

  • News cod : 17352
  • 16 می 2021 - 12:28
قم المقدسہ میں “حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس” کا انعقاد + تصاویر
حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے صہیونیوں کی جابرانہ پالیسیوں اور مزاحمتی محاذ کی کامیابیوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی مزید کامیابیوں کی نوید سنائی اور آخر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کےلئے عربی زبان میں اپناپیغام بھی ریکارڈ کروایا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مظلوموں کی حمایت اور غاصب صہیونیوں کی ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی جانب سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی،جس میں بہت ساری علمی و ثقافتی انجمنوں کے سربراہوں اور نمائندوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا پیغام درج کروایا۔

کانفرنس کے مرکزی خطیب حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے صہیونیوں کی جابرانہ پالیسیوں اور مزاحمتی محاذ کی کامیابیوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی مزید کامیابیوں کی نوید سنائی اور آخر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کےلئے عربی زبان میں اپناپیغام بھی ریکارڈ کروایا۔

حجۃ الاسلام احمدحسین الحسینی نے اس کانفرنس کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کے نام پیغام دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کی غیرت کا مسئلہ قرار دیا۔

انجمن المصطفی سندھ کی نمائندگی کرتے ہوے حجۃ الاسلام نظیر احمد بہشتی نے فلسطینی مسلمانوں کے نام سندھی زبان میں اپنا پیغام ریکارڈ کروایا،جبکہ حجۃ الاسلام تقی مطہری نے بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے نام بلتی زبان میں اپنا پیغام ریکارڈ کروایا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عادل مہدوی نے اپنا پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بہن بھائی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ، کہ پوری ملت تشیع آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
معروف تجزیہ نگار نذر حافی نے اپنا پیغام درج کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہاکہ فلسطینی مجاہدین غاصب ریاست کو ناکوں چنے چبواسکتے ہیں، لیکن عرب ریاستوں کی خیانت کی وجہ سے انہیں کچھ مشکلات کاسامناہے۔

حجۃ الاسلام مصطفی علی فخری نے عربی زبان میں فلسطینی مسلمانوں کےلئے اپناحماسی پیغام جاری کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر مزاحمتی محاذ کی کامیابی اور امام زمانہ(عج) کے ظہور کی تعجیل کےلئے دعاکی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17352