وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سکردو میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مسلم ممالک سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام آغا علی رضوی، حجۃ الاسلام شیخ رضا بہشتی اور حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقارعلی انصاری نے خطاب کیا۔
علماء کرام نے غاصب اسرائیل کی بھر پور مذمت کی اور مظلوم فلسطینوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکہ کو عراق، شام اور یمن میں ذلت آمیز ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اسی طرح اسرائیل کو بھی فلسطین میں شکست کا سامنا ہوگا۔درحقیقت رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق اسرائیل آخری سسکیاں لے رہا ہے۔
جلسے کا اختتام دعائے امام زمانہ سے ہوا۔

















