13

شہداء کا خون قوموں کی حیات کا باعث ہے، حجۃ الاسلام غضنفر علی حیدری

  • News cod : 17530
  • 19 می 2021 - 14:38
شہداء کا خون قوموں کی حیات کا باعث ہے، حجۃ الاسلام غضنفر علی حیدری
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے استاد حجۃ الاسلام غضنفر علی حیدری نے دنیا بھر میں تمام مظلومین و مستضعفین اور بالخصوص کشمیر، یمن، برما، ایران، عراق ،پاکستان اور فلسطین کی حمایت پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ہمیشہ قوم کی نجات کا باعث بنتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی طرف سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایک ہمہ جہت پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے مولانا قاری ہدایت حسین نے کیا۔

مدرسہ صاحب الزمان (عج) کے طلاب نے مخصوص انداز میں شہداء کو ترانے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔

شعبہ خدمت زائرین کے مسئول سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے عالم اسلام کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویری رپورٹ|دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ خدمت زائرین قم کی طرف سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ میں اہم تقریب

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے استاد حجۃ الاسلام غضنفر علی حیدری نے دنیا بھر میں تمام مظلومین و مستضعفین اور بالخصوص کشمیر، یمن، برما، ایران، عراق ،پاکستان اور فلسطین کی حمایت پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ہمیشہ قوم کی نجات کا باعث بنتا ہے۔ جہاں کہیں جب کوئی مظلوم شہید ہوتا ہے تو اس کا خون زمین پر گرنے سے پہلے قوم کی رگوں میں خون بن کر دوڑنا شروع کر دیتا ہے جس سے اس کی قوم کو حیات ملتی ہے۔ انہوں نے شہادت اور شہداء کی عظمت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

اس تقریب کے اختتام پر ماہ رمضان المبارک میں قرائت قرآن میں حصہ لینے والے تمام قاریوں اور خطبائے کرام کوتحفے اور انعامات دئیے گئے جس میں پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کے مؤمنین اور خطبائے کرام شامل تھے۔ ان کے علاوہ ہال میں موجود تمام شرکاءمیں ہدایا تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے اہل سنت مہمان خالد صاحب کو الکوثر فی تفسیر القرآن کا ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شعبہ خدمت زائرین کے تمام اراکین میں عیدی تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان المبارک کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے لئے زیارت کربلا کی قرعہ‌کشی کی گئی جو حجۃ الاسلام فیصل رضا عسکری کے نام نکلا۔

آخر میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ‌الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یہ پروگرام دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔بعد از پروگرام شہدائے ملت جعفریہ کے نام پر تمام شرکاء کے لئے دسترخوان بچھایا گیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17530