12

امام جعفر صادقؑ تمام علوم کے منبع و مرکز تھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 17890
  • 26 می 2021 - 18:15
امام جعفر صادقؑ تمام علوم کے منبع و مرکز تھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
 قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق ؑ تمام علوم کے بیک وقت حامل، مروج اور منبع ومرکز تھے آپ ؑ کے وضع کئے ہوئے قواعد اور اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماءکی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے کسی خاص مکتب ، مسلک ، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 15 شوال یوم شہادت امام ششم حضرت امام جعفر صادق ؑ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام جعفر صادق ؑ تمام علوم کے بیک وقت حامل، مروج اور منبع ومرکز تھے آپ ؑ کے وضع کئے ہوئے قواعد اور اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماءکی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے کسی خاص مکتب ، مسلک ، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ آپ ؑ نے اپنے والد گرامی قدر حضرت امام محمد باقرؑ سے براہ راست حصول علم اور کسب فیض کیا اور اپنے جد امجد امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام اور پیغمبر گرامی قدرکے عطا کردہ علوم سے مکمل بہر ہ مند ہوئے یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے دور میں علم کا دعوی کرنے والے ہر شخص کو لاجواب کیا اور اسلام کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام غلط فہمیوں کو اپنے علم کی بنیاد پر دور کیا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ حضرت امام جعفر صادق ؑ کے علم و فضل اور کمال و مرتبے کی اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ آپ نے علوم قرآنی، احادیث رسول ، فرامین آئمہ ؑ اور سیرت سے مسلمانوں کو ابدی اور دائمی رہنمائی اورنجات حاصل کرنے کے لیے ایک ایساذخیرہ عنایت فرمایا جس میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ پوری انسا نیت کی فلاح و بہبود مضمر ہے اس کے علاوہ آپ نے عصری علوم کا جو بے بہا خزانہ صاحبان فکر و نظر کے استفادہ کے لیے چھوڑا وہ آج بھی بلا تفریق مذہب ہر انسان کو رہنمائی فراہم کر رہا ہے آپ ؑ کے شاگردوں میں بڑے بڑے فقہا اور ماہرین علوم شامل تھے جنہوں نے اپنے اپنے ادوار میں اپنے شعبے کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کی۔ دور حاضر کی سائنسی ت

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17890