16

شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام اور برسی امام خمینی رح کی مناسبت سے مشہد میں مجلس عزاء منعقد+تصاویر

  • News cod : 18289
  • 06 ژوئن 2021 - 11:45
شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام اور برسی امام خمینی رح کی مناسبت سے مشہد میں مجلس عزاء منعقد+تصاویر
امام صادق علیہ السلام نے امام محمد باقر علیہ السلام کے علوم کہ جنکی آپ نے بنیاد رکھی تھی انہیں علوم کو پروان چڑھایا اور تقریبا 4 ہزار شاگردوں کی تربیت فرمائی،تمام آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی ھمیشہ مبارزہ و جہاد میں گزری لیکن امام جعفر صادق علیہ السلام کا دور بنی عباس کا دور اور بہت ہی مشکل دور تھا. 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان (موسسہ شہید عارف الحسینی) شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام اور امام خمینی رضوان اللہ..کی 32وین برسی دفتر مجلس شعبہ مشہد میں مجلس عزاء منعقد ہوئی.

پروگرام میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی. مہمان خصوصی اور سخنران حجت الاسلام و المسلمین  حجت گنابادی نژاد مشاور و معاون تبلیغات اسلامی آستان قدس رضوی تھے ۔

مجلس کا آغاز زیارت عاشورا سے ہوا جس کی سعادت برادر مظاہر حسین منتظری نے حاصل کی. اس کے بعد برادر قمر علی کشمیری نے اپنی سوز بھری آواز میں مرثیہ پڑھا۔

حجت الاسلام والمسلمین آقای حجت گنابادی نژاد نے اپنے خطاب میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرہ طیبہ پہ تفصیل سے گفتگو فرمائی.

انہوں نے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کا دور بنی عباس کا دور تھا اور بہت ہی سخت دور تھا امام صادق علیہ السلام نے امام محمد باقر علیہ السلام کے علوم کہ جنکی آپ نے بنیاد رکھی تھی انہیں علوم کو پروان چڑھایا اور تقریبا 4 ہزار شاگردوں کی تربیت فرمائی،تمام آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی ھمیشہ مبارزہ و جہاد میں گزری لیکن امام جعفر صادق علیہ السلام کا دور بنی عباس کا دور اور بہت ہی مشکل دور تھا.

آقائے گنابادی نژاد نےامام خمینی کے عظیم انقلاب کی وجوہات کو بیان کرتے ہویے کہا کہ امام شیعہ اثناء عشریہ تھے لیکن انکی فکر اسلامی تھی وہ وسیع سوچ کے حامل تھے انکی وسعت نظری کی نظیر نہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ انہیں فرزند اسلام کے نام سے یاد کرتے ہیں. امام خمینی نے اصل اسلام اور اسلام ناب سے لوگوں کو متعارف کروایا. امام نے دین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور مطمئن قلب کے ساتھ وداع کیا۔لوگ امام خمینی رح کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے.

پروگرام کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام شیخ عارف حسین نے انجام دئیے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18289