20

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں علامہ سید عباس موسوی کی پہلی برسی کی مناسبت سے مجلس ترحیم کا انعقاد

  • News cod : 18417
  • 08 ژوئن 2021 - 15:44
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں علامہ سید عباس موسوی کی پہلی برسی کی مناسبت سے مجلس ترحیم کا انعقاد
شیخ الجامعہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی کے علاوہ مرحوم کے فرزند ارشد آغا سید رضا موسوی ، علمائے کرام، دینی طلباء اور قومی و سماجی شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الکوثر میں یہاں کے مرحوم سینئر معلم کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور بعد از آں مجلس ترحیم سے ممتاز عالم دین علامہ شیخ محمد شفا نجفی نے خطاب کیا۔ انہوں نے درود پاک کی فضیلت، امر بالمعروف کی اہمیت اور بندگان خدا کو خدا شناس بنانے والے علماء کا مرتبہ و مقام بیان کرتے ہوئے علامہ سید عباس موسوی کی علمی و دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
علامہ شیخ شفا نجفی نے دور حاضر میں منبر حسینی پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے محتاط انداز اپنانے پرزور دیا اور میڈیا کے ذریعے غلط عقائد کی تشہیر کے نقصانات سے آگاہ کیا ۔آپ نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کو بانی عزا قرار دیتے ہوئے مصائب اہل بیت ؑ بیان کئے۔
یاد رہے کہ برسی کے اس پروگرام میں شیخ الجامعہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی کے علاوہ مرحوم کے فرزند ارشد آغا سید رضا موسوی ، علمائے کرام، دینی طلباء اور قومی و سماجی شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جبکہ کرونا sops پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا گیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18417