10

اس سال سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے

  • News cod : 18533
  • 12 ژوئن 2021 - 18:05
اس سال سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی رپورت کے مطابق، سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وبا کے باعث اس سال صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے لیے عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اسلامی شریعت بھی انسانی جانوں کے تحفظ سلامتی کا حکم دیتی ہے۔ حج کے دوران بڑی بھیڑ سے عالمی وبا کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف دس ہزار عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس میں 30 فیصد سعودی شہری اور 70 فیصد سعودی عرب میں مقیم غیرملکی شہری شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18533