11

لاہور بم دھماکے میں بات بیٹا ساتھ شہید ہوئے،اس درد کو ہم سے بہترکوئی محسوس نہیں کرسکتا، علامہ عبد الخالق اسدی

  • News cod : 18913
  • 23 ژوئن 2021 - 19:05
لاہور بم دھماکے میں بات بیٹا ساتھ شہید ہوئے،اس درد کو ہم سے بہترکوئی محسوس نہیں کرسکتا، علامہ عبد الخالق اسدی
دہشتگردی کا ناسور کسی صورت برداشت نہیں ہو سکتا، حکومت معاملے پر سنجیدگی کا اظہار کرے اور دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں سمیت دہشت گردانہ نظریات مخالف ٹھوس اقدامات کرے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جوہر ٹاؤن دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے، انعام غنی قابل سپہ سالار ہیں امید کرتے ہیں دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

دہشتگردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خانوادوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں. ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اس المناک واقعے کی. زد میں آگئے۔باپ اور بیٹا ایک ساتھ ظالم دہشتگردوں کے ظلم کا نشانہ بن گئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

اس درد کو ہم سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا چونکہ ہم میں سے ایسے کئی باپ بیٹوں سے انکے زندہ رہنے کا حق صرف انکی مسلکی وابستگی اور جمہوری نظریات کے باعث چھین لیا گیا۔

دہشتگردی کا ناسور کسی صورت برداشت نہیں ہو سکتا، حکومت معاملے پر سنجیدگی کا اظہار کرے اور دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں سمیت دہشت گردانہ نظریات مخالف ٹھوس اقدامات کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18913