3

ڈیرہ اسماعیل خان میں قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

  • News cod : 19103
  • 27 ژوئن 2021 - 15:58
ڈیرہ اسماعیل خان میں قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
 جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین کے زیر اہتمام پرنسپل جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین حجۃ السلام والمسلمین علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں ڈیرہ سٹی و مضافاتی علاقوں میں چلانے والے تقریباً30 قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کےاعزاز میں تقسیم تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین کے زیر اہتمام پرنسپل جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین حجۃ السلام محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں ڈیرہ سٹی و مضافاتی علاقوں میں چلانے والے تقریباً30 قرآن سنٹرز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کےاعزاز میں تقسیم تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جامعۃ النجف کے پرنسپل حجتہ السلام والمسلمین محمد رمضان توقیر کےعلاوہ نائب پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی اور قرآن سنٹرزکے انچارج نے شرکت کی۔تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

جامعۃ النجف کے پرنسپل حجۃ السلام والمسلمین محمد رمضان توقیر نے قرآن سنٹرز کی اور قرآن الکریم کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابل تعریف ہیں آپ حضرات جو ان نونہالوں تک قرآنی تعلیمات کا نور پہنچانے کی کوشش کر رہیں ہیں۔ ملت اسلامیہ اور بلخصوص ملت تشیع کے لئے جتنے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور قرآن سے دوری ہے اور جس کا استعمارمسلمانوں میں دوری اور تفرقہ پھیلانے کی مذموم کوششیں کر رہا۔

انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی، عراق کا ملین مارچ،شام،یمن میں کامیابیاں سپر طاقت امریکہ و اسرائیل اور انکا ڈالرخاراسلام کا نام نہاد ٹھکیدارسعودی عرب کی پریشانیوں کا سبب بن رہی ہیں اوروہ انشااللہ تعالیٰ ناکام و نامراد رہے گا۔مرجعیت اور عزاداری ہمارے لئے بہت اہم ہیں اور ہمارے عقیدہ کی بنیاد ہیں۔ اور ان دونوں کے خلاف سٹیج حسینی کو ہی استعمال کیا جارہا ہے اورہمارے عقیدے اور عزاداری میں کئی قسم کی خرافات پیداکی جا رہی ہیں ۔ذکر حسین و اہل بیت کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ان کو روکنا اور ان کا مقابلہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اپنی مساجد اور درس و تدریس میں مومنین تک مرجعیت اور عزاداری کے خلاف ہونی والی سازشوں کا پیغام پہنچائیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19103