8

اسلامی دنیا کو وحدت و یکجہتی کیساتھ ساتھ پُرامن رہنا ہوگا، مولانا شہنشاہ نقوی

  • News cod : 19167
  • 30 ژوئن 2021 - 11:34
اسلامی دنیا کو وحدت و یکجہتی کیساتھ ساتھ پُرامن رہنا ہوگا، مولانا شہنشاہ نقوی
اپنے ایک بیان میں خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ مسلمان باہمی اتحاد کیلئے کام کریں، کیونکہ اس وقت ہمارا دشمن ہمارے مقابلے میں متحد ہے اور اگر ہم اب بھی یکجا نہ ہوئے تو مزید نقصان ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین و خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کو وحدت و یکجہتی کی ساتھ ساتھ پُرامن رہنے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا، کیونکہ رسول اکرمﷺ اور اہلبیت اطہارؑ نے فلاح انسانیت اور بہتری کا پیغام دیا۔ اپنے ایک بیان میں مولانا شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ہمیں یہ بات بھی سوچنا ہوگی کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست نے ہمیں کافی نقصان پہنچایا اور اسی وجہ سے آج مسلم معاشرہ تقسیم کی راہ پر چل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر طرف فتنہ و فساد سر اٹھا رہا ہے، لہٰذا اس صورتحال سے بچنے کیلئے ہمیں تعلیمات محمدﷺ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ ملکی قوانین اور وطن عزیز کی بہتری کیلئے سوچ کو آگے بڑھا کر تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان باہمی اتحاد کیلئے کام کریں، کیونکہ اس وقت ہمارا دشمن ہمارے مقابلے میں متحد ہے اور اگر ہم اب بھی یکجا نہ ہوئے تو مزید نقصان ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19167