13

عازمین حج کی آمد مکمل، آج سے ’طواف قدوم‘ کا آغاز

  • News cod : 19670
  • 17 جولای 2021 - 18:39
عازمین حج کی آمد مکمل، آج سے ’طواف قدوم‘ کا آغاز
حجاج کرام کے قافلے حرم مکی میں داخل ہو چکے ہیں۔ آج ہفتے کی صبح کو انہوں نے ’طواف قدوم‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاق ٹائمز ،کرونا وبا کے پیش نظر اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے عازمین حج آج سے مناسک حج کی ادائی شروع کریں گے۔

حجاج کرام کے قافلے حرم مکی میں داخل ہو چکے ہیں۔ آج ہفتے کی صبح کو انہوں نے ’طواف قدوم‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

حرم مکی میں داخلے سے قبل النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الھدا مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ وہاں سے آج وہ طواف قدوم کے لیے مسجد حرام کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔

حرم مکی میں آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپ تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہر تین گھنٹے بعد پہلے گروپ کے طواف کے بعد مسجد حرام میں داخل ہوں گے۔ طواف قدوم کا پہلا مرحلہ آج ہفتے کو سات ذی الحج مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہو چکا ہے۔ طواف قدوم 8 ذی الحج کو رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کے استقبال اور ان کے ایک جگہ جمعہ ہونے کے حوالے سے پلان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19670