12

صحیح توبہ گناہ پر ندامت کے سبب آنکھوں سے آنسوؤں کا آنا اور پھر خدا سے طلب مغفرت کرنا ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 20245
  • 30 جولای 2021 - 15:22
صحیح توبہ گناہ پر ندامت کے سبب آنکھوں سے آنسوؤں کا آنا اور پھر خدا سے طلب مغفرت کرنا ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہاکہ گناہ سے توبہ کرنےکا صحیح طریقہ یہ کہ انسان گناہ پر نادم ہو اور اس ندامت کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو آئیں اور پھر وہ خدا وند متعال سے معافی طلب کرے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی سے آئے ہوئے مومنین نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ گناہ سے توبہ کرنےکا صحیح طریقہ یہ کہ انسان گناہ پر نادم ہو اور اس ندامت کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو آئیں اور پھر وہ خدا وند متعال سے معافی طلب کرے۔اور اگر کسی پر ظلم کیا ہے تو اس سے بھی معافی مانگے جس پر ظلم کیا ہے اور خدا سے بھی گناہ کی معافی طلب کرے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر زائر امام حسین علیہ السلام کربلا نہ بدل سکا تو پھر وہ کہاں بدلے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20245