11

قم المقدس میں جشن غدیر کے موقع پر سندھی زبان میں ایک کتاب کے ترجمے کی تقریب رونمائی

  • News cod : 20286
  • 31 جولای 2021 - 20:03
قم المقدس میں جشن غدیر کے موقع پر سندھی زبان میں ایک کتاب کے ترجمے کی تقریب رونمائی
موسسئہ شھید الحسینی قم میں 29جولائ بروز جمعرات عید الاکبر عید سعید غدیر کے روز ایک جشن کا اہتمام کیا گیا. اس بابرکت موقع پر استاد نجم الدین طبسی کی کتاب امام مہدی ع در کلام امام رضا کے سندھی ترجمے کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، موسسئہ شھید الحسینی قم میں 29جولائ بروز جمعرات عید الاکبر عید سعید غدیر کے روز ایک جشن کا اہتمام کیا گیا. اس بابرکت موقع پر استاد نجم الدین طبسی کی کتاب امام مہدی ع در کلام امام رضا کے سندھی ترجمے کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی. یاد رہے کہ سندھی زبان میں ترجمے کی سعادت جناب مولانا آفتاب اتحادی صاحب نے حاصل کی ہے.

تقریب میں نظامت کے فرائض مولانا منظور حسین حیدری نے انجام دیے اور محمد حسین نوری صاحب نے کلام الہی سے اس با برکت محفل کا باقاعدہ آغاز کیا ۔
جشن میں جناب وقار علی مطھری صاحب نے مولا کی شان میں منفرد انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
جشن کے دوران متعدد شخصیات نے جشن غدیر اور کتاب و ترجمے کے موضوع پر گفتگو کی. جس کی لئے تصویری رپورٹ بھی پیش خدمت ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20286