23

قم میں عید غدیر کے موقع پر بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی عمامہ گذاری

  • News cod : 20324
  • 01 آگوست 2021 - 8:13
قم میں عید غدیر کے موقع پر بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی عمامہ گذاری
مرکز فقہی ائمہ اطہار ؑ کے سربراہ آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی نے جوان طلاب کے سروں پر عمامہ رکھا اور خدمت و تبلیغ دین کے میدان میں ان کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عید اللہ الاکبر “عید سعید غدیر” کی مناسبت سے جمعہ 19 ذی الحجۃ الحرام 1442ھ کو بیت مرجع دینی آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی قم میں ایک پروقار تقریب ہوئی، جس میں علمائے کرام اور طلاب عظام کے علاوہ زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلتستان سے تعلق رکھنے والے 9 طلاب کرام روحانیت کے مقدس لباس سے مزین ہوگئے۔

مرکز فقہی ائمہ اطہار ؑ کے سربراہ آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی نے جوان طلاب کے سروں پر عمامہ رکھا اور خدمت و تبلیغ دین کے میدان میں ان کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔ طلاب کے ہمراہ حجۃ الاسلام شیخ مصطفی صرفی مومنی اور حجۃ الاسلام سید محمد سعید موسوی بھی موجود تھے۔

حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی ولایت و اعلان جانشینی کے مبارک ایام میں لباس روحانیت زیب تن کرنے والے طلباء میں بلتی زبان کے معروف شاعر و مداح اہل بیت ؑ شیخ نادم شگری، جامعہ روحانیت بلتستان کے سیکرٹری تعلیم شیخ مصطفی حلیمی، ان کے معاون احمد شیخ علی صالحی، شیخ حسین علی فصیحی، مجمع طلاب شگر شعبہ میڈیا کے شیخ محمد بشیر صادقی،شیخ شیر محمد مقدسی ، شیخ مہدی علی رضوانی اور مجمع طلاب سکردو کے شیخ عرفان حیدر عابدی اور شیخ عابد علی شامل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20324