8

مرکز ولایت و اخوت اسلامی کریس سکردو کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ الغدیر کانفرنس کا انعقاد

  • News cod : 20474
  • 03 آگوست 2021 - 13:56
مرکز ولایت و اخوت اسلامی کریس سکردو کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ الغدیر کانفرنس کا انعقاد
حسب سابق امسال بھی غدیر غدیر کی مناسبت سے مرکز ولایت و اخوت اسلامی کریس کے زیر اہتمام سالانہ الغدیر کانفرنس منعقد ہوئی،جس میں بلستان کے نامور علمائے کرام کے علاوہ معروف منقبت خوانوں اور شعرائے کرام نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حسب سابق امسال بھی غدیر غدیر کی مناسبت سے مرکز ولایت و اخوت اسلامی کریس سکردو کے زیر اہتمام سالانہ الغدیر کانفرنس منعقد ہوئی،جس میں بلستان کے نامور علمائے کرام کے علاوہ معروف منقبت خوانوں اور شعرائے کرام نے شرکت کی۔

کانفرنس کی پہلی نشست طلباء و طالبات کے ساتھ مختص تھی جس میں علاقہ بھر کے سرکردگان اور سکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس نشت سے حجۃ الاسلام شیخ اشرف تابانی اور حجۃ الاسلام شیخ سید بشارت حسین الموسوی نے بہترین انداز میں غدیر اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی اور نوجوان نسل کو سیرت النبی اور سیرت اہل البیت علیہم السلام اپنانے کی تاکید کی۔

نماز اور کھانے کے وقفے کے بعد دوسری نشست شروع ہوئی ،جس میں بلتستان کے معروف عالم دین حجۃ الاسلام شیخ جواد حافظی نے خصوصی شرکت کی جنہوں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اس حقیقت کی جانب اشارہ کیا کہ انسان کی دونوں جہاں میں کامیابی و سرفرازی غدیر اور تعلیمات غدیر پر عمل کرنے میں ہے۔ اس نشست میں معروف کمسن منقبت خواں معظم علی مرزا نے منقبت خوانی کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ذوالفقار علی یعسوبی صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور امامیہ جامع مسجد کریس کے امام جمعہ علامہ شیخ جواد جوہری دعائیہ کلمات کے ساتھ شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20474