20

شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام شہید علامہ عارف الحسینی کی 33 ویں برسی آج منائی جائے گی

  • News cod : 20633
  • 05 آگوست 2021 - 12:51
شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام شہید علامہ عارف الحسینی کی 33 ویں برسی آج منائی جائے گی
شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 33 ویںبرسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ علامہ عارف الحسینی کو 5 اگست 1988ءکو جامعہ معارف الاسلامیہ پشاور میں شہید کر دیا گیا تھا، جب وہ نماز فجر کی ادائیگی سے فارغ ہوئے تھے۔شہید قائد کو پاراچنار کے قریب ان کے آبائی گاوں پیواڑ میں دفن کیا گیا۔

علامہ عارف حسین الحسینی کوبانی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین کی وفات کے بعد 10 فروری1984ءکو قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا ۔علامہ عارف الحسینی کی شہادت کے بعد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو 4 ستمبر 1988ءکو قائد ملت جعفریہ منتخب کیا۔علامہ عارف الحسینی کی برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں کی طرف سے سیمیناراور کانفرنسیں منعقد کئے جائیں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20633