8

یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے، صدر مملکت پاکستان

  • News cod : 21255
  • 19 آگوست 2021 - 14:01
یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے، صدر مملکت پاکستان
آج اسلام انہیں قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے اوریہی قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان و ابتلاءکے لمحات میں جلا بخشتی ہیں۔

وفاق ٹائمز ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور 10 محرم الحرام 1443ھ / 2021ءکے موقع پر کہا ہے کہ یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے، اسلامی اور انسانی تاریخ کے متعدد عظیم واقعات اس سے منسلک ہیں لیکن اُمتِ مسلمہ کے نزدیک یوم عاشور کا مقام جس تاریخی واقع کی نسبت سے بلند ترین ہے وہ عالی مقام امام حضرت حسین علیہ السلام کی شہادت ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری یوم عاشور کے موقع پر جاری خصوصی بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس دن نواسہ رسول مقبول ص نے اپنے اہل بیت علیہم السلام اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد پر کار بند قوتوں کو للکارا تھا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی تھی، آج اسلام انہیں قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے اوریہی قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان و ابتلاءکے لمحات میں جلا بخشتی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21255