17

امام حسینؑ کی قربانی حق و صداقت کے اظہار ، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیا ہے،پیر سید محمد محفوظ مشہدی

  • News cod : 21326
  • 20 آگوست 2021 - 17:20
امام حسینؑ کی قربانی حق و صداقت کے اظہار ، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیا ہے،پیر سید محمد محفوظ مشہدی
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدرپیرسید محمد محفوظ مشہدی کی زیرصدارت مرکز اہل سنت جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ اولڈ کیمپس میں محفل ذکر فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدرپیرسید محمد محفوظ مشہدی کی زیرصدارت مرکز اہل سنت جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ اولڈ کیمپس میں محفل ذکر فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا محمد اقبال تھے۔مولانا قیصر شہزاد جلالی اورمولانا حافظ محمد عمران نقشبندی نے فلسفہ شہادت امام حسینؑ پر روشنی ڈالی۔

قاری تسکین بابر نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حاصل کی۔ صدر مدرس شعبہ حفظ حافظ مطیع اللہ اور محمد عثمان نے منقبت فاطمہ الزہراؑ پیش کی۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے ظلم اور جبر کا مقابلہ کیا۔

امام عالی مقام رسول خدا کے تربیت یافتہ تھے۔ انہوں نے اپنی والدہ فاطمہ الزہراؑ کے پاک دودھ کی لاج رکھی اور سرخرو ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار ہیں۔جن کے بارے میں سرور کائنات نے فرمایا تھا کہ حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے امام عالی مقام کی میدان کربلا میں دین اسلام کے لئے دی گئی قربانی کو قبول کرکے انہیں عنایا ت الٰہی کا مرکز و محور بنا دیا ہے۔جے یو پی کے سربراہ نے کہا امام حسینؑ کی قربانی سبق دیتی ہے کہ حق و صداقت کے اظہار کے لئے ہمیشہ پرعزم ر ہیں اور ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21326