5

حکیم خاندان کے ایک عظیم سپوت حوزہ علمیہ نجف اشرف کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 21840
  • 04 سپتامبر 2021 - 16:14
حکیم خاندان کے ایک عظیم سپوت حوزہ علمیہ نجف اشرف کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طباطبائی کی وفات پر دلی غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکیم خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ عظیم مرجع کل 3 ستمبر 2021 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی وفات پوری عالم تشیع کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  مجمع جہانی اہل بیتؑ اسلام آباد پاکستان کے مسئول اور جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طباطبائی کی وفات پر دلی غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکیم خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ عظیم مرجع کل 3 ستمبر 2021 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی وفات پوری عالم تشیع کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے آپ مراجع اربع نجف میں سے ایک عظیم مرجع تھے آپ کی خدمات حوزات علمیہ کے لیے روز روشن کی طرح آشکار ہیں آپ نے اپنی 87 سالہ حیات مبارکہ کو خدمت مکتب تشیع کے لیے وقف کر رکھا تھا۔

انکا مزید کہنا تھا ہم مراجع نجف حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سماحۃ الشیخ بشیر حسین نجفی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سماحۃ الشیخ اسحاق فیاض علماء نجف خصوصا مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21840