15

آیت اللہ سعید الحکیم نے اپنی ساری زندگی حوزہ علمیہ نجف میں علما ء و طلباء کی تعلیم و تربیت میں صرف کی، علامہ سید محمد حسن نقوی

  • News cod : 22001
  • 05 سپتامبر 2021 - 13:01
آیت اللہ سعید الحکیم نے اپنی ساری زندگی حوزہ علمیہ نجف میں علما ء و طلباء کی تعلیم و تربیت میں صرف کی، علامہ سید محمد حسن نقوی
آپ کی شخصیت بے پناہ صفات کا مجموعہ تھی۔آپ نے اپنی ساری زندگی علوم محمد و آل محمد علیھم السلام کی تبلیغ و ترویج اورحوزہ علمیہ میں علما ء و طلباء کی تعلیم و تربیت میں صرف کی۔آپ کا بے مثال زہد وتقوی اور وجود ہم سب کے لیے باعث برکت تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام المنتظر عج قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ مرجع تقلید اور حکیم خاندان کی علمی میراث کے وارث آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم (قدس سرہ)کے سانحہ ارتحال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ خصوصامکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کو مرجع دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم (قدس سرہ ) کی افسوس ناک رحلت کی خبر سے صدمہ ہوا ۔آپ کی شخصیت بے پناہ صفات کا مجموعہ تھی۔آپ نے اپنی ساری زندگی علوم محمد و آل محمد علیھم السلام کی تبلیغ و ترویج اورحوزہ علمیہ میں علما ء و طلباء کی تعلیم و تربیت میں صرف کی۔آپ کا بے مثال زہد وتقوی اور وجود ہم سب کے لیے باعث برکت تھا۔ان کا انتقال ملت اسلامیہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،ایسی عظیم القدر شخصیات مدتوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیمؒ کی علمی و دینی کاوشوں کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22001