7

علماء و ذاکرین کانفرنس، علمائے تشیع کے پیغامات

  • News cod : 22591
  • 23 سپتامبر 2021 - 12:50
علماء و ذاکرین کانفرنس، علمائے تشیع کے پیغامات
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تسلسل کیساتھ تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کانفرنس کے ذریعے یہ پیغام دینگے کہ تشیع کیخلاف قدغنیں اور رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی، قوم اپنے بزرگ علماء کی کسی بھی کال کیلئے آمادہ رہے۔ پاکستان کو تکفیریوں اور ناصبیوں کے حوالے نہیں ہونے دینگے، یہ اجتماع پوری ملت کو گائیڈ لائن فراہم کرے گا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ملت تشیع کو درپیش بڑھتے ہوئے مسائل، خصوصاً عزاداری اور عزاداروں پر پابندیوں، حکومتی بے حسی و دباو، تکفیری عناصر کی شرانگیزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بزرگ علمائے کرام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے ’’علماء و ذاکرین کانفرنس‘‘ کے عنوان سے آج 23 ستمبر 2021 بروز جمعرات ایک ملک گیر اجتماع طلب کیا ہے، جس میں ملک بھر سے علمائے کرام، ذاکرین عظام و خطباء سرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کو پاکستان بھر کی لگ بھگ تمام شیعہ تنظیموں، طبقات، مدارس، نامور ذاکرین، انجمنوں اور اہم شخصیات نے حمایت کی ہے۔ یہ کانفرنس جامع امام الصادقؑ جی نائن ٹُو اسلام آباد میں دن ایک بجے شروع ہوگی۔

اس رپورٹ میں کانفرنس کے حوالے سے علامہ شیخ محسن نجفی، امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور وفاق المدارس شیعہ کے رہنماء علامہ افضل حیدری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تسلسل کیساتھ تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کانفرنس کے ذریعے یہ پیغام دینگے کہ تشیع کیخلاف قدغنیں اور رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی، قوم اپنے بزرگ علماء کی کسی بھی کال کیلئے آمادہ رہے۔ پاکستان کو تکفیریوں اور ناصبیوں کے حوالے نہیں ہونے دینگے، یہ اجتماع پوری ملت کو گائیڈ لائن فراہم کرے گا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22591