8

اٹھائیس صفر کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت

  • News cod : 23067
  • 05 اکتبر 2021 - 19:33
اٹھائیس صفر کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت
انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو پروردگار عالم کی سب سے بڑی تجلی بتاتے ہوئے کہا: آنحضرت کی ذات گرامی کا سب سے اچھا تعارف کرانے والا خداوند متعال ہے جس نے قرآن مجید میں اپنے پیغمبر کو لوگوں میں سے، لوگوں کے درمیان سے، ہمدرد، لوگوں کی ہدایت کا بہت زیادہ شائق اور مومنین کے لیے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات اور سبط اکبر امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں تہران کی امام خمینی امام بارگاہ میں ایک مجلس عزا کا انعقاد ہوا۔

مجلس حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے پڑھی۔ انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو پروردگار عالم کی سب سے بڑی تجلی بتاتے ہوئے کہا: آنحضرت کی ذات گرامی کا سب سے اچھا تعارف کرانے والا خداوند متعال ہے جس نے قرآن مجید میں اپنے پیغمبر کو لوگوں میں سے، لوگوں کے درمیان سے، ہمدرد، لوگوں کی ہدایت کا بہت زیادہ شائق اور مومنین کے لیے بہت زیادہ رحمدل اور مہربان بتا کر تعارف کرایا ہے۔

اس مجلس میں جناب سلحشور نے مصائب اہل بیت پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23067