8

شیخ فیاض مرحوم نے پوری زندگی طلاب علوم دینیہ اور زائرین امام رضاؑ کی خدمت میں گزاری، علامہ شیخ محسن نجفی

  • News cod : 23255
  • 08 اکتبر 2021 - 22:19
شیخ فیاض مرحوم نے پوری زندگی طلاب علوم دینیہ اور زائرین امام رضاؑ کی خدمت میں گزاری، علامہ شیخ محسن نجفی
بزرگ عالم دین مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اخلاق کریمہ کا پیکر حجۃ الاسلام شیخ جعفر فیاض ایک مبارک عمر طلاب علوم دینیہ اور زائرین کی خدمت میں گزاری

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ عالم دین مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اخلاق کریمہ کا پیکر حجۃ الاسلام شیخ جعفر فیاض ایک مبارک عمر طلاب علوم دینیہ اور زائرین کی خدمت میں گزاری اور حضرت ثامن الائمہ امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں خدمات انجام دیں، اخر میں امام رضا علیہ السلام کے جوار میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور دنیا میں جوار معصوم زندگی گذار کر آخر آخر کے لیے جوار معصوم کی طرف رحلت کرگئے.

تعزیتی بیان میں کیا گیا ہے کہ اس سانحہ پر مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار ائمہ طاھرین ع میں جگہ عطا فرمائیں آمین.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23255