6

وحدت عالم اسلام کے لئے ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے، آیت اللہ رئیسی

  • News cod : 23899
  • 19 اکتبر 2021 - 15:42
وحدت عالم اسلام کے لئے ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے، آیت اللہ رئیسی
پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ وحدت اور رواداری کی فکر عالم اسلام کی ایک استڑیٹجک ضرورت ہے جس پر تمام علمائے کرام اور مفکرین تاکید کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ وحدت اور رواداری کی فکر عالم اسلام کی ایک استڑیٹجک ضرورت ہے جس پر تمام علمائے کرام اور مفکرین تاکید کرتے ہیں۔

تقریب نیوز کے مطابق پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ وحدت اور باہمی رواداری پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای بہتزیادہ تاکید کرتے ہیں، اور یہ عالم اسلام کے لئے ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے جس پر تمام علمائے کرام اور مفکرین تاکید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ص اور دیگر ذہبی پیشوائوں کی سیرت طیبہ اور انکی ہدایات پر توجہ اسلامی معاشرے کو اسلامی اتحاد کی تشکیل کی جانب لے جائے گا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ امت کے اہم عناصر میں سے ایک اعتقاد اور شکوفائی ہے اور امت کو رکنے اور منجمد ہوجانے کا حق بالکل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ھرکت، شکوفائی، مقصد اور واحد مقتدا کو حامل ہونے جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور ہمیں مسلسل ان چار عناصر کہ جو امت کے معنی میں پنہاں ہیں توجہ رکھنی چاہئیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23899