18

پاکستان کی ترقی اتحاد بین المسلمین کے بغیر ناممکن ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

  • News cod : 24711
  • 01 نوامبر 2021 - 15:10
پاکستان کی ترقی اتحاد بین المسلمین کے بغیر ناممکن ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
رحمت اللعالمین و پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مابین دشمن لاکھ اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کرے لیکن توحید اور رسالت وہ نقاط ہیں جن پر امت یک جان اور قلب واحد ہوتی ہے. پاکستان کی ترقی اتحاد بین المسلمین کے بغیر ناممکن ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  رحمت اللعالمین و پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مابین دشمن لاکھ اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کرے لیکن توحید اور رسالت وہ نقاط ہیں جن پر امت یک جان اور قلب واحد ہوتی ہے. پاکستان کی ترقی اتحاد بین المسلمین کے بغیر ناممکن ہے. اللہ تعالی کی وحدانیت اور اس کے رسول ختمی مرتبت ص کی رسالت کا جو بھی اقرار کرتا ہے وہ مسلمان ہے ہم میں سے کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ کسی کلمہ گو کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیں. ہمیں اختلافات پر الجھنے کی بجائے مشترکات پر باہم ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کی حامی ہیں خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کی مخالف ہے خواہ وہ شیعہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو. عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری شہہ رگ حیات ہے اور عزاداری نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

کانفرنس سے علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، شاعر اہل بیت عابد علی، سندر شاہ، سید حسین زیدی،آصف غوری اور ایڈووکیٹ سید اسد نقوی نے بھی خطاب کیا. کانفرنس کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کے استحکام و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24711