8

انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس، قراقرم یونیورسٹی میں مخلوط رقص و سرود کی محفل کی شدید مذمت

  • News cod : 24994
  • 05 نوامبر 2021 - 13:10
انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس، قراقرم یونیورسٹی میں مخلوط رقص و سرود کی محفل کی شدید مذمت
انجمن امامیہ بلتستان کا اہم اجلاس انجمن کے سرپرست اعلیٰ علامہ شیخ حسن جعفری کی زیر صدارت سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی میں مخلوط رقص و سرود کی محفل سجانے کے عمل کی شدید مذمت کی گئی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،انجمن امامیہ بلتستان کا اہم اجلاس انجمن کے سرپرست اعلیٰ علامہ شیخ حسن جعفری کی زیر صدارت سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی میں مخلوط رقص و سرود کی محفل سجانے کے عمل کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ علمی درسگاہ میں ذکر حسین پر پابندی ہے، یوم حسین منعقد کرنے پر طلبہ کو یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا گیا، مگر مخلوط رقص کرنے اور سرود کی محفل سجانے پر کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں قرآن و اہلبیت کی تعلیمات سے متصادم کوئی بھی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تمام مسلمان تعلیمی اداروں میں غیر اخلاقی اور غیر شرعی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ کوئی مسلک یا مکتب غیر اسلامی اور غیر شرعی فعل کی انجام دہی کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، آئندہ کسی تعلیمی ادارے میں غیر اخلاقی اور غیر اسلامی سرگرمی کی گئی تو ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اسلامی معاشرے میں غیر اخلاقی اور غیر اسلامی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تعلیمی اداروں کے ذمہ داران عوامی جذبات کا خیال رکھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24994