11

پاکستان امریکہ کو فوجی اڈہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا

  • News cod : 25004
  • 05 نوامبر 2021 - 13:38
پاکستان امریکہ کو فوجی اڈہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں امریکی فوج کا کوئی فضائی اڈہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، اس بارے کوئی بھی قیاس آرائی بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔

وفاق ٹائمز| ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں امریکی فوج کا کوئی فضائی اڈہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، اس بارے کوئی بھی قیاس آرائی بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایئر لائنز آف کمیونی کیشن اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونی کیشن کے حوالے سے سال 2001ء سے تعاون کا فریم ورک موجود ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جن حالات میں امریکہ کے ساتھ گراؤنڈ اینڈ ائیر لائنز آآف کمیونی کیشن معاہدہ کیا گیا تھا وہ بدل چکے ہیں، اب افغانستان میں بھی حالات میں بڑی تبدیلی آچکی ہے اور ہم نے بارہا افغانستان میں سابق حکومت سے سرحد پار حملوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25004